45

رونالڈو اور میسی کے بعد ہیری کین کا مجسمہ بھی ہدف ِتنقید

لندن(سپورٹس نیوز) کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد ہیری کین کا مجسمہ بھی ہدفِ تنقید بن گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، ایک نے اسے انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان سے مذاق قرار دیا، دوسرے نے انتہائی ڈرائونا گردانا، کسی نے کہا کہ آج تک اس سے بدتر مجسمہ نہیں دیکھا، 7ہزار 2سو پانڈ ضائع کردیے گئے۔یاد رہے کہ اس مجسمے کا پلان 5سال قبل بنا تھا، اسے 2020سے خفیہ رکھا گیا تھا، اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے مجسموں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں