36

سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان انتقال کرگئے

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہر یار خان انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہر یار خان عرصے سے علیل تھے، شہر یار خان کا انتقال ہفتہ کو لاہور میں ہوا۔ شہر یار خان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ وہ سابق سفارت کار بھی تھے اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں