53

پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے جامعہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

لاہور (سپورٹس نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کی آمدن بڑھانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پی سی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پی سی بی کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، ملاقات میں تمام ڈائریکٹرز نے محسن نقوی کو اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی ،جس پر محسن نقوی نے پی سی بی کے وسائل میں اضافہ کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آئندہ منعقد ہونے والے پی ایس ایل میچز میں دلچسپی پیدا کرنے اور ان میچوں کے انعقاد کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے تجاویز طلب کی اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے جامہ حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں