39

بابر اعظم کا آپۖ سے تعظیم کا اظہار، سب کے دل جیت لیے

ریاض(سپورٹس نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی ۖ پہنچ گئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کرکٹر نے مسجد نبویۖ کے احاطے سے مختصر ویڈیو شیئر کردی، جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں بابر اعظم مسجد نبویۖ کے احاطے میں منہ دھوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں گنبد خضری کا خوبصورت منظر بھی دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے اس مختصر ویڈیو کلپ کے پس منظر میں ایمان افروز یا نبیۖ سلام علیک ایڈیٹ کی ہوئی ہے۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں آپۖ سے عقیدت و تعظیم کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دہلیز پر، وہ یتیم جس نے دنیا کو گود لیا۔ دنیا بھر سے ان کے مداح تبصرہ کرتے ہوئے انہیں عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں