61

آغا علی نے اہلیہ حنا الطاف سے علیحدگی سے متعلق لب کشائی کردی

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی سے متعلق پہلی بار لب کشائی کردی۔حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں نے پرسوں پہلی بار بیف لائم اسپاگیٹی بنائی جو بہت اچھی بنی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بہت طویل عرصہ گزر گیا ہے کہ میں نے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھا۔ میں نے 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مجھے گھریلو کام کے لیے کوئی ملازم نہیں چاہیے۔آغا علی نے اپنے فیصلے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں اپنے کام کو اور گھریلو ملازم کو مینج نہیں کر پا رہا تھا۔ میں 10 سے 12 گھنٹے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں