65

اصل آزادی پر شہزاد رائے کی سوچ سامنے آگئی

اسلام آباد (شوبز نیوز)پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ بے مثال گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے حقیقی آزادی کی تشریح پیش کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی۔شہزاد رائے نے اس کے ساتھ ہی اس دن کی مناسبت سے حقیقی آزادی کے حوالے سے اپنی رائے بھی پیش کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا پاکستان سے باہر کوئی بینک اکانٹ نہیں ہے اور نہ ہی دہری شہریت ہے۔گلوکار نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ جن کہ ملک سے باہر بینک اکانٹ ہیں یا دہری شہریت رکھتے ہیں وہ کم محب وطن ہوتے ہیں۔شہزاد رائے نے آزادی سے متعلق اپنی رائے پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے جان بوجھ کر اپنی تمام کشتیاں جلا دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں