43

راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام سحری وافطاری

ساہیوال(بیوروچیف)چیئرمین راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) چوہدری محمد صغیر انجم اورصدر میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ روزہ انسان میں عاجزی و انکساری،حسن سلوک اورمحبت کا خوبصورت رشتہ پیدا کرتا ہے۔رمضان المبارک خالق کائنات کو راضی کرنے،بخشش اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ مسلمان روزہ کی حالت میں عبادت اور گناہوں سے توبہ کرکے اپنے خالق کو راضی کر سکتے ہیں۔وہ یہاں راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام افطارڈنرسے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن گزشتہ 13 سال سے مدنی دسترخوان سجا رہی ہے جس پر روزانہ 1000 کے قریب روزہ دار افطاری کرتے ہیں۔یہ سلسلہ پورا ماہ آخری روزہ تک سجایا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں