87

دھمکیاں اورپراپیگنڈہ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ دھونس ‘ دھمکیاں اورپراپیگنڈا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ۔ علی امین گنڈا پور کو بتانا ہے کہ آپ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں آپ کو وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے عہدے کا خیال کرنا چاہئے ۔ پاکستان موجودہ مشکل حالات میں اس طرح کی دھمکیاں کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عہد ے کا حلف اٹھانے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے صوبے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا اور دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ ہیں جنہیں صرف دھمکی آمیز بیانات دینے اور صوبے کی عوام کو اپنے ہی صوبے کی بیورو کریسی کیخلاف بڑھکانے سے فرصت نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں