130

امریکہ اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کررہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی133کے امیر چوہدری سلیم گجر،جنرل سیکرٹری محمدبلال انور،ٹکٹ ہولڈرمیاں اجمل حسین بدرایڈوکیٹ نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کررہا ہے، روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو کرکے اہل غزہ و فلسطین کے خلاف امریکی و اسرائیلی عزائم ناکام بنادیے ہیں۔ عالمی ضمیر اور عالمی قوتوں کے لیے اصل چیلنج یہی ہے کہ غزہ میں فی الفور جنگ بندی کی جائے اور اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی، انسان کشی کی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں