44

راہزنی کرنے والے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

کمالیہ(نامہ نگار)اسلحہ کے زور پر راہزنی کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقع میں شفقت علی نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ وہ سودا سلف خریدنے سبزی منڈی کمالیہ آرہا تھا نزد چک جوئیاں والا ماموں کانجن روڈ کمالیہ تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلح کے زور پر نقدی 30ہزار روپے چھین لی ۔دوسرے واقعہ میںبابر علی نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ وہ چک 737 گ ب اپنے مویشیوں کی حویلی سے پیدل گھر جارہا تھا اچانک تین نامعلوم مسلح ملزمان نے آتشیں اسلح کے زور پر نقدی 8000روپے چھین لی اور فرار ہوگئے جس پر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں