101

فیسکو اپنے صارفین کوبجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔فیسکو ریجن کے فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اور میانوالی سرکلز میں گزشتہ رات مسلسل ہونے والے بارش کے باعث 58 فیڈروں سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جس پر چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے فوری بجلی بحالی کیلئے آپریشن سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔ فیسکوکے فیلڈ سٹاف نے بارش رکتے ہی متاثرہ فیڈروں پربجلی بحالی کا کام شروع کردیااور سحری سے قبل تمام فیڈرز پرفالٹ کی درستگی کے بعد ان پر بجلی بحال کردی گئی تھی۔چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے بجلی بحالی کے عمل کی ازخودنگرانی کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔تاہم انفرادی صارفین کی شکایات پر بھی کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں