77

22سالہ نوجوان پول سے ٹکرا کر دم توڑ گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) چلتی ٹرین سے باہر جھانکنے والا پول سے ٹکرا کر چل بسا، ورثاء کی تلاش جاری۔ اطلاع موصول ہونے پر مرزا ذوالقرنین بیگ سب انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن ونگ چٹیانہ نے فوری طور پر برسیدگی موقع عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا جس پر ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوا ہی کہ جیسے مذکورہ قراقرم ایکسپریس ٹرین جو فیصل آباد سے کراچی جانے کیلئے نکلی تھی کا 22سالہ مسافر تھا اور چلتی ٹرین کے دروازے سے سے باہر جھانکنے کی کوشش میں باہر موجود پول سے ٹکرا کر واپس ٹرین سے ٹکرایا ہے جس سے ٹریک پر گر کر مذکورہ کی موت واقع ہو گئی ہے۔ کوئی شناختی دستاویز نہ ملی ہیں۔ نعش کو سرد خانے DHQ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا گیا ہے۔ تلاش وارثان جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں