فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ فیصل آبادتوصیف نوازخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مو جوددہشتگردوں کی مودی سر پر ستی کررہاہے،ملک میں دہشت گردوںنے سر اٹھا کر اپنی موجو د گی کااظہار کیاانہیں چن چن کر پاک فوج ختم کریگی، پاک فوج سے جو ٹکرائے گا پا ش پا ش ہو جائے گا دہشتگرد اپنے عبر تناک انجام سے نہیں بچ پا ئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے د ہشتگردی کے خا تمے کیلئے پاک فوج اور سکیور ٹی ادارو ں کی قر بانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں جنہیں پور ی دنیا تسلیم کررہے ہیں۔مو دی بھار ت میں اپنی ناکامی اور نااہلی سے تو جہ ہٹانے کیلئے خطے کے امن سے کھیل رہاہے۔ انہو ں نے کہاہے کہ و طن کی حفا ظت کیلئے اپنی جا نیں قر بان کرنے والے ملک اور قوم کے ہیرو ہیںہم ان کی قر بانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اورانہیں سلام عقید ت پیش کر تے ہیں۔
52