48

ملک کی معاشی اورسیاسی صورتحال کومستحکم کرنیکی ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر چوھدری شکور گجر نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمینٹرینز اسمبلی میں دھینگا مشتی کی بجائے ملکر کام کریں اور اپنی پرفارمینس سے ملک حالات بہتر بنائیں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان کو لحاظ سے خود مختار بنانا پیپلز پارٹی کی قیادت کی اولین ترجیح ہے تاکہ فیصلوں کے لئے کسی کے پاس نہ جانا پڑے انہوں نے کہا کہ کڑے حالات میں عالمی مالیاتی اداروں سے مدد لینا پڑی ہے جس کیلئے ایسی شرائط طے کرنا ہوتی ہیں جن سے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں