29

مسلح ڈاکودن دیہاڑے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب

گوجرہ(نامہ نگار) مسلح ڈاکو”دن دیہاڑے ” گھر میں داخل ہو کر قیمتی طلائی زیورات ،راہ گیر سے موٹر سائیکل قیمتی موبائل ونقدی چھین کر فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ سمن آباد گوجرہ کے آصف شبلی کی اہلیہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکواس کے گھر میں گھس گئے اور خاتون کے پہنی ہوئی قیمتی طلائی چوڑیاں چار عددچھین کر فرارہو گئے۔جبکہ رحمن پورہ کے محمد مہران کوموٹر سائیکل نمبر8811اے ای ایکس پر سوارچک نمبر361ج ب کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کراس سے موٹر سائیکل،25ہزارروپے مالیتی موبائل اور10ہزارروپے نقدی چھین کر فرارہوگئے۔وارادتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکاپولیس مصروف کارروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں