114

صدرچیمبرآف کامرس کا لائلپورمیوزیم کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لائلپور میوزیم کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے علاوہ مزید قدیمی نوادارات کے علاوہ اس مردم خیز خطہ کے نامور سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ”وال آف فیم” بھی تعمیر کی جائے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے لائلپور میوزیم کے دورہ کے دوران کہی۔ انہوں نے علاقائی معاشرت اور تہذیب و تمدن کی ترقی کیلئے تاریخی ارتقا کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اپنی تاریخ کو بھول جانے والی قومیں ترقی نہیں کرتیں اس لئے ہمیں اپنی تاریخ کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے فیصل آباد کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں اس میوزیم کے شاندار انتظامات کو سراہا اور کہا کہ اس کو تاریخ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے بھی دلچسپ بنانے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں