صفدرآباد(نامہ نگار)بابا نولکھ ہزاری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک پر نواحی قصبہ شاہ کوٹ میں لاری اڈہ کے قریب لگائے گئے ،،موت کے کنواں،،میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔اطلاعات کے مطابق شاہ کوٹ میںلاری اڈہ کے قریب تفریحی کھیل ،،،موت کا کنواں،،،لگا ہوا تھا کہ دوران کرتب موٹر سائیکل بے قابوہو کر گر گئی جس سے 40 سالہ شمس اور21 سالہ صباء شدید زخمی ہو گئیں۔ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔
51