87

چینی کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کام کیلئے تیار (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام شروع کرینگے 16چائنیز کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کام کیلئے تیار ہو گئیں’ ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحییٰ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب سے سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنا اور اعلیٰ سعودی ٹیک انکوبیٹرز کے ساتھ سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب چپ بنانے کی صنعت’ لیتھیم آئن بیٹریوں’ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ملکر کام کر سکتے ہیں دونوں ممالک کو زراعت اور کان کنی کی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے لیے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ڈیجیٹل معیشت میں لوگوں’ کمپنیوں اور ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، لاہور میں جدید آئی ٹی سٹی بنانے جا رہے ہیں آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سٹی’ فلم’ کمرشل اور رہائشی علاقے تعمیر کئے جائیں گے DCO کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحییٰ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک کی میزبانی سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن اپنا کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کرنے کیلئے مفاہمتی یاداشت موجود ہے پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کلائوڈ سروسز فراہم کرنے اور پاکستانی کمپنیوں کو جی سی سی ممالک میں آئی ٹی کے شعبے میں آپریشنز بڑھانے کیلئے مدد فراہم کر رہے ہیں،، وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی قائم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے آئی ٹی سٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سنگاپور’ انگلینڈ’ ابوظہبی اور دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں رواں ماہ روڈ شوز منعقد کئے جائیں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں 16چینی کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے، آٹھ کمپنیاں آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لیے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں،، صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالے مختصر سا عرصہ گزرا ہے اور انہوں نے اس عرصہ میں اہم ترین فیصلے کرکے اپنی سیاسی اہمیت منوالی ہے شعبہ تعلیم’ شعبہ زراعت’ شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے بھی اپنا ویژن پیش کر دیا ہے اس حوالے سے لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے راستے کھولے گئے ہیں کہ وہ اس میں سرمایہ کاری کریں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنیاں کام کرنے کیلئے تیار ہیں فوری طور پر 8چینی کمپنیوں نے کام کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ متعدد چینی کمپنیاں بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں بلاشبہ اس وقت چین’ توانائی’ زراعت’ صحت’ تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے جس کے پاکستان کو فوائد حاصل ہو رہے ہیں اس وقت دنیا میں آئی ٹی کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا اعلان کر کے جدید دنیا کے ساتھ ساتھ چلنے اور پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا پروگرام بنایا ہے اس سلسلے میں مختلف یورپی ممالک اور پاکستان بھر میںروڈ شوز منعقد کرنے کا بھی پروگرام ہے جو یقینا نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام میں معاون ثابت ہو گا وزیراعلیٰ مریم نواز اس منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل دیکھنا چاہتی ہیں اور ان کا عزم ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنایا جائے، وزیراعلیٰ کا عزم واقعی قابل تعریف ہے خدا کرے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں اور پنجاب کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں