ممبئی(شوبز نیوز) اداکار منوج باجپائی نے فلم کی پہلی کمائی خرچ کرنے کی دلچسپ کہانی بتادی’ فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا۔ شوبز انڈسٹری میں دیر سے قدم رکھنے والے منوج نے اپنی پرفارمنسز سے مداحوں کے دلوں میں اپنی اپنی جگہ جبکہ فلم انڈسٹری میں اپنا علیحدہ مقام بنایا۔ 1994 کی فلم بینڈٹ کوئن سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے منوج نے ایک تازہ انٹرویو کے دوران اپنے فنی کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ذکر کیا۔
71