ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور اب تصنیف و تالیف کی جانب راغب ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ جب خواتین 50 برس سے زیادہ کی ہوجاتی ہیں تو وہ سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انکا یہ ایماندارانہ ردعمل حال ہی میں سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا ایک مخصوص عمر میں خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے شرم محسوس کرتی ہیں۔ اس موقع پر وہ ویڈیو میں سرخ لپ اسٹک لگانے کے دوران لوگوں کا ردعمل جاننے کے لیے سرخی آگے بڑھاتی ہیں۔
66