41

چنیوٹ پولیس نے 3دن سے لاپتہ بچے کا سراغ لگا لیا

چنیوٹ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ساجد محمود نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین دن سے لاپتہ بچے کا سراغ لگا لیا۔چھ سالہ حمزہ ولد اکرم قوم شیخ سکنہ منڈی شیخاں چنیوٹ 15 اپریل سے لاپتہ ہوا۔تھانہ سٹی میں والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ363 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بازیابی کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد علی کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے ہیومن ریسورس اور آئی ٹی ٹولز استعمال کرتے ہوئے ملزمہ شبانہ عرف بھولا کو گرفتار کیا۔ ملزمہ شبانہ نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے حمزہ کو نہر میں پھینک دیا ہے۔ پولیس نے ریسکیو 1122 کے ہمراہ سرچ آپریشن کر کے نہر نزد منڈا پنڈ سے نعش کو برآمد کر لیا۔ پولیس کی جانب سے اس کیس کے حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیس ناقابل برداشت ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں