فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدشیخ نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے، بجلی کے ٹیرف میں اضافے سے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ جائے گی جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی نازک ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا سارا بوجھ عوام پر لادھ دیا جائے، حکومت اپنی معاشی ٹیم کو متحرک کرے اور آمدن رکھنے والے لوگ اور شعبے جو ٹیکسز نہیں دے رہے ان سے ٹیکس لیا جائے لیکن عوام پر بجلی کے بلوں میں اضافے کی صورت میں مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔
22