40

گوجرہ میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالے 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار)غیر قا نونی گیس ری فلنگ وپٹرول فر و خت کر نیوالے دو افراد مقدمہ کی زد میں آ گئے۔ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر محمد نعیم الرحمن کو اطلا ع ملی کہ مونگلی بنگلہ و نوا ح میں گیس سلنڈرو ں کی ری فلنگ اور پٹرول کی غیر قا نونی فروخت کا دھندہ ہو رہا ہے جس پر انہو ں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈا مو نگی بنگلہ میں اشفاق احمد کو گیس سلنڈرو ں میں ری فلنگ کرتے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا جبکہ چک نمبر 181 ج ب کے محمد شفیق کو غیر قا نونی تیل کی ایجنسی بناکر پٹرول فروخت کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ صدر گوجرہ کو تحریری طور پر آ گاہ کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں