کمالیہ (نامہ نگار ) سپیشل بچے ہمارے معاشرتی خوش رنگ پھول ہیں ں ان کی تعلیم و تربیت کے لیے بہترین اورخوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن فیصل آباد ڈویژن میڈم خالدہ پروین نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سربراہ بشیر احمد ربانی کے ساتھ متاثرہ سماعت طلبہ کی تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ آڈیالوجیکل کلینک میں تشخیص سماعت اور گفتاری سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی ای او نے پک اینڈ ڈراپ اور تدریسی سرگرمیوں کے دوران سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں خصوصی بچوں کے تحفظ کے لیے معیاری عملی ہدایات پر مکمل عمل پر زور دیا۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں بھی نابینا، متاثرہ سماعت، ذہنی پسماندہ و جسمانی معذور بچوں کی کلاسز کا معائنہ کیا۔
22