فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل ماڈل کالج کا بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے ڈویژنل ماڈل کالج کے انتظامی ومالیاتی امور پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ فیس کی مد میں ڈیفالٹرز سے سو فیصد ریکوری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن وقت کی شدید ضرورت ہے جبکہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ اعلی تربیت کی فراہمی بھی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھانے کے لئے پیریڈ کا اہتمام کیا جائے جبکہ اساتذہ کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کریں۔انہوں نے تاکید کی کہ غیر تسلی بخش رزلٹ کے حامل کلاس ٹیچرز سے وضاحت طلب کریں۔پرنسپل ادارہ پروفیسرمحمدیاسین مرزا نے انتظامی،مالیاتی اور تدریسی امور سے آگاہ کیا۔
22