فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تا جران سٹی فیصل آبادکے سینئر وائس چیئر مین المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مرزاطالب صدیق بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سر گرمیاں محدود ہونے سے ایک طرف تاجر طبقہ بے حد پریشان ہیں دوسری طرف ملک کے متوسط طبقہ کے عوام زندگی گزارنے کیلئے ناقابل برداشت مشکلات کا شکار ہیں لیکن اسکی پرواہ کئے بغیر حکومت بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے انہوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میںبجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ کرکے صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاخسارہ پورا کرنے کیلئے بجلی گیس اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ کی پریکٹس بند کرکے بیورو کریٹس کی مراعات مفت کی بجلی گیس اورتیل سہولت ختم کرکے صنعت و تجارت سمیت ہر شعبہ کے لوگوں کو ریلیف دیا جائے ۔
17