چنیوٹ(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر آفتاب افضل، سب انسپکٹر اعجاز احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش ملزم دلاور کے قبضہ سے 5500 گرام چرس اور ملزم اسد کے قبضہ شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ لالیاں میں الگ الگ مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں۔
16