کمالیہ(نامہ نگار)صدر رحمانی یوتھ ونگ کمالیہ چوہدری محمد آصف رحمانی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر دنیا کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ چکا ہے ۔مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمران اپنی ذمہ داریوں کااحساس کر یں ورنہ یہ آ گ کہیں بھی جل سکتی ہے ۔ بچوں، خوا تین اورنہتے فلسطینیوں پر عید کے مو قع پر اسرائیلی بمباری کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ۔فلسطین میں دودھ پیتے بچوں کی بھوک سے اموات انسانیت کے علمبردار کہاں ہیں۔معصوم دودھ پیتے بچوں کو پینے کادودھ اور غذائی قلت کا سامنا ہے فلسطینیوں کو فوری طور پر غذا، ادویات، دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بے بس ادارہ بننے کے بجائے اسرئیل کو انسانیت دشمن عمل سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے ۔ اسرائیل نے دنیا کے تمام قوانین کو پاوں تلے روند دیا ہے ۔ اقوام متحدہ، عالمی عدالت کی اسرائیل کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
16