21

حکومت کسانوں کیساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وٹکٹ ہو لڈر رانا فراز انیس نمبر دارنے کہا کہ پنجا ب حکومت کسا نو ں کے سا تھ ہو نے والی نا انصافی کا فوری نوٹس لیں ملک کے غریب کسان ،کاشت کار مو جو دہ کمر توڑ مہنگا ئی میں زندہ در گور نہ کرے پٹرولیم کی قیمتیں بڑھ گئیں عوام کا جینا محال ہوگیا۔اب تو عام آدمی اپنے جسم اور جان کا رشتہ کیسے برقرار رکھے گا اور کیسے زندہ رہ سکے گا؟ ا رباب اختیار ،مو جودہ حکومت اور آرمی چیف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائیںڈالر اور پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی ہوشربا نئی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑا کررکھ دیے ہیںکیا ملک میں بے لگام مہنگائی پہلے کم تھی جو اب پٹرول بم گرا دیا ہے ؟ پیٹرول مہنگا ہونے سے ہرچیز کا ریٹ آسمان کو چھو رہا ہے حکومت کا تنگ دست عوام کو بڑا جھٹکا تشویش ناک ہے حقیقت یہ ہے کہ ہرچیز پیچھے رہ گئی 170 ارب روپے کا اضافی بوجھ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے وصول کیا جائے گا،تاریخ کی بدترین مہنگائی ،بے روزگاری اورکرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی سراپا احتجاج ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں