فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفراقبال ناگرہ نے کہاہے کہ آج21حلقوں میں ہونیوالے الیکشن کے نتائج کوتسلیم کرناچاہئے ہارجیت جمہوریت کاحصہ ہے جو منتخب ہوں انہیں سیاسی استحکام کیساتھ معاشی استحکا م کے لئے اپنا کرداراداکرناچاہئے۔ملک کے موجودہ حالات میں تصادم کی بجائے متحداوراتفاق رائے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکرنے اورغریب عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں توقع ہے کہ ان کی ٹیم کامیاب ہوگی۔ پارٹی کارکنوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں تعمیروترقی اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کی وجہ سے عوام نے انہیں ہمیشہ عزت دی ہے۔وہ عوامی خدمات کی پالیسی پرعمل درآمدجاری رکھیں گے۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کی ابتداہوچکی ہے جس سے معاشی استحکام آئے گا۔بجلی کی قیمت بھی کم کرنے اورچوری روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشی بحران کے اصل ذمہ داربانی پی ٹی آئی ہیں جس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا ان کی سیاسی سوچ کا سب کو علم ہے انہیں عوام اورملک کی نہیں صرف اقتدارکی ضرورت ہے۔
13