21

اسرائیل کی ہٹ دھرمی دنیا کونئی جنگ عظیم کی جانب دھکیل رہی ہے

فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نا ئب صدر و سا بق ایم پی اے ملک اصغر علی قیصرنے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے بے حس حکمران اور عالمی برادری اسرائیلی درندگی پر کب تک خامو ش رہے گی؟ اسرائیل کی ہٹ دھرمی دنیا کو نئی جنگ عظیم کی جانب دھکیل رہی ہے، عالمی قوتوں نے دانشمندی سے کام نہیں لیا تو اس آگ میں وہ خود بھی متاثر ہوں گے، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ا ور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی روک تھام اس وقت اہم ترین عالمی مسئلہ ہے جس کو جا ن بو جھ کر نظر اندا ز کیا جا رہا ہے ا نھو ںنے کہا دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے اور اس میں ہونے والی شہادتوں کے بعد عالمی برادری کو اسرائیل کی مذمت کرنا چاہئے تھی، ایران نے اس کے جواب میں میزائل حملہ کر کے اپنی قوت کا مظاہرہ کیا ہے،اس حملے کے بعد جس طرح چین، روس اور دیگر ملکوں نے ایران کی حمایت کی اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ دنیا کے اہم ترین ممالک اس وقت تقسیم کی جانب بڑھ رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں اگر فریقین نے کشیدگی فوری کم نہ کی تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی اقوام متحدہ سمیت تمام ملکوں کو نہ صرف مذمت کرنا چاہئے بلکہ بے گناہ فلسطینوں کی شہادت کو روکنے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں