52

نوسر بازوں نے نشہ آور مال سونگھا کر مسافر کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسربازوں کا گروہ نشہ آوررومال سونگھا کر مسافرسے نقدی،طلائی انگوٹھی اورفون لے اڑا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوسربازوں کی تلاش شروع کردی ہے’ریلوے کالونی کے رہائشی عامرشہزاد نے بتایا کہ وہ گمٹی چوک سے چنگ چی رکشہ میں سوارہوکر گھرآرہا تھا کہ راستے میں 2افراد سوارہوئے جنہوں نے باتوں میں لگا کر اسکو نشہ آور رومال سونگھایا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگیا تواسکی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے طلائی انگوٹھی بھی اتارکے کچی آبادی کے قریب پھینک کرفرار ہوگئے ہوش آنے پر پولیس کواطلاع کی توپیپلزکالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں