لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت زراعت ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں ایک سال کے لئے 500زرعی معاونین کی کنٹریکٹ پر سروسز ہائرنگ اور پنجاب فرٹلیزز ریگولیشن ایکٹ 2024 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو موجود تھے۔ڈی جی زراعت توسیع ڈاکٹر اشتیاق حسن نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ دو سالوں میں زرعی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل بی ایس سی 1000 فریش گریجوئیٹس ضلعی اور تحصیل سطح پر زرعی معاونین کے طور پر بھرتی کیے جائیں گے۔حکومت نے اس ضمن میں ایک ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔زرعی گریجوئیٹس محکمہ زراعت پنجاب توسیع کے تحت کام کریں گے اور مقصد زراعت کے توسیع ونگ کو مستحکم بنانا ہو گا۔
15