56

یوم اقبال پر چک جھمرہ میں کسی تقریب کااہتمام نہ ہوسکا

چک جھمرہ (نامہ نگار) چک جھمرہ میں مد فون علامہ اقبال کے خادم خاص کو 21 اپریل مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر بھلا دیا گیا چک جھمرہ میں سرکاری اور نجی حلقوں کی جانب سے ان کے لیے کسی بھی دعائیہ تقریب کا اہتمام نہ کیا گیا حالانکہ چک جھمرہ میںمدفون علامہ اقبال کے خادم خاص علی بخش کی وجہ سے علامہ اقبال کی چک جھمرہ سے گہری نسبت بنتی ہے علی بخش چک جھمرہ کے نواحی گائوں 188ر۔ب نلے والا کے قبرستان میں دفن ہیں علی بخش کی علامہ اقبال کی خدمت کو قبول کرتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان نے ان کو 25 ایکڑز سے زائد زرعی رقبہ بطور اعزاز الاٹ کیا تھا جو اب بھی ان کی آل اولاد کے پاس موجود ہے اٹل گڑھ ضلع ہوشیار پور کے رہائشی علی بخش نے نو عمری میں علامہ اقبال کی خدمت شروع کردی اور تاحیات ان کے ساتھ رہے تاریخی حوالہ جات کے مطابق جب علامہ اقبال صاحب کی روح پرواز ہوئی تو ان کا سر علی بخش کی ہی گود میں تھا اس لحاظ سے دیکھا جائے تو علی بخش کی خدمات سے انکار ممکن نہیں مگر علی بخش کی وفات کے بعد ان کو فراموش کیا گیا ہے چک جھمرہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ علی بخش کی خدمات کو فراموش کرنے کی بجائے ان کو سرکاری سطح پر سراہا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں