اسلام آباد (بیوروچیف) پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں اور نقصانات پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث81 افراد جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا ہے، بارشوں کی وجہ سے 200 سے زائد مکانات کو بھی نقصان ہوا ہے،بارشوں میں بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور آزاد کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کے ضائع ہم سب کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مون سون سے پہلے اس طرح کی بارشیں باعث تشویش ہیں، 29 اپریل تک بارشیں متوقع ہیں
72