26

ماڈل سٹی میں پرانی دیوار گراتے ملبے تلے دب کر 2محنت کش جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 208چک روڈ پر واقع ماڈل سٹی میں گھرکی خستہ حال دیوارگراتے ہوئے ملبے تلے دب کر 2محنت کش جاں بحق 2 زخمی ہوگئے،ریسکیو1122نے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی نعشوں کوپولیس کے حوالے کرکے زخمیوں کو سول ہسپتال داخل کروادیا’ کینال روڈ پر 208چک کے قریب ماڈل سٹی میں محنت کش گھرکی خستہ حال دیوارگرارہے تھے کہ اچانک دیوارزمین بوس ہوگئی اورکام کرنیوالے محنت کش 22سالہ صابرولد انور،27سالہ شہبازولد اللہ دتہ،22سالہ علی احسن ولد عبدالمجید اور20سالہ ریحان ولد عبدالمجید ساکنان چک نمبر87/6ساہیوال ملبے تلے دم گئے ریسکیو 1122کی ٹیموں نے زخمیوں کوملبے سے نکالا تو22 سالہ صابرولد انوراور27سالہ شہبازولد اللہ دتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارچکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں