15

سرکاری سکولوں میں ٹف ٹائلز ، سولنگ لگانے کی ہدایت

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سرکاری سکولز میں کچا فرش ختم ٹف ٹائل،سولنگ،گھاس لگانے کے احکامات جاری ،سکولز سے گندگی کا خاتمہ کر کے خوبصورت بنایا جائے ،ڈی ای او سیکنڈری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری فیصل آباد افتخار احمد خاں نے سرکاری سکولز کے سربراہاں کو مراسلہ جاری کردیا کہ سرکاری سکولز میں کچا فرش ختم کر کے وہاں ٹف ٹائلز،سولنگ یا گھاس لگائی جائے اور گندگی کے ڈھیر ختم کر کے سکولز کو جازب نظر اور خوبصورت بنایا جائے تاکہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کر وائیں سکول سربراہان کو گرائونڈز کے ایک کارنر پر پانچ سے دس مرلہ جگہ مختص کرنے اور میاواکی طرز پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کردی گئی۔ میاواکی جنگل کی طرز پر کم جگہ پر زیادہ درخت لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔کوڑدان کو رنگ و روغن کر کے خوبصورت بنانے کی بھی ہدایت کر دی گئی افتخار خان کا مزید کہنا ہے کہ اعلی افسران کسی بھی وقت سرکاری سکولز کا دورہ کر سکتے ہیں احکامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں