لاہور (بیوروچیف) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہوکی زیر صدارت ملتان میں کپاس کی فصل کے بارے میں منعقدہ دوسرے اجلاس میں فصل کی موجودہ صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کی جائے گی۔کپاس کی کاشت و پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کا ر لائے جارہے ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ ڈویژنل ڈائریکٹر کپاس کی کاشت و پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے فیلڈ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔ اہداف کے حصول کیلئے جاری فیلڈ سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔یکم مئی سے فیلڈ اسسٹنٹ سے ڈویژنل ڈائریکٹر تک تمام عملہ کی فیلڈ سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ سٹاف کی کمی کو پوراکرنے کیلئے ریٹائرڈ زراعت آفیسرزوفیلڈ اسسٹنٹس کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
30