24

فراڈیئے نے کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر کے 95لاکھ ہڑپ کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیے ملزم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر کے 95لاکھ روپے ہتھیا لئے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا’ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم تنویر اصغر کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے رہائشی مقامی تاجر عمران بشیر نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم تنویر اصغر نے کم قیمت پر گندم اور دیگر اجناس خرید کر کاروبار کا جھانسہ دیکر 95لاکھ کی رقم حاصل کی اور حسب معاہدہ منافع دیا نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں