فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ‘ سمن آباد کے علاقہ دلاور کالونی کے رہائشی لیاقت علی نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی مریم بی بی کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان اٹھا کر لے گئے۔ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ چناب گارڈن کے رہائشی آصف کا کہنا ہے کہ اوباش ملزمان ذیشان وغیرہ نے اسکی بیٹی عندلیب’ خوشحال ٹائون کی رہائشی عشرت بی بی نے بتایا کہ ملزمان عمیر مسیح وغیرہ نے اسکی 16سالہ بیٹی میرب بی بی’ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 104 گ ب کے شاہد کبیر کی جواں سالہ بیٹی کو اوباش ملزمان نواز’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب کے شبیر احمد کی بیٹی کو نامعلوم ملزمان’ ٹھیکری والا کے علاقہ 80 ج ب کے رہائشی غفار کی 16سالہ بیٹی لائبہ کو ملزمان وحید نے اغواء کر لیا جبکہ سمندری کے نواحی گائوں 470 گ ب کے رہائشی اکرم کی اہلیہ اور ٹھیکری والا کے علاقہ 67 ج ب کی ماریہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم گھر میں اکیلی پا کر اسکو ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔
36