لاہور (بیوروچیف)ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے سلسلے میں ترکیہ کے سرمایہ کار گروپ کے وفد نے لاہور ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکیہ کا سرمایہ کار گروپ کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کریگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ترکیہ کے گروپ کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کا دورہ کرایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ترکیہ کا سرمایہ کار گروپ اسلام آباد ایئر پورٹ کا پہلے ہی دورہ کر چکا ہے۔
88