46

حکومت کا بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک ہفتے کے دوران بینکوں سے650ارب روپے کا قرضہ لے لیا، جو بلند مہنگائی کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال یکم جولائی تا 5 اپریل کے دوران حکومت نے کمرشل بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے کا قرضہ لیا۔13 اپریل کو مرکزی بینک نے رپورٹ کیا تھا کہ حکومت نے بینکوں سے 48 کھرب 42 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 657 ارب روپے لینے کے بعد قرضہ 55 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں