20

پاک، ایران مشترکہ خصوصی اقتصادی زون قیام کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اورایران کے درمیان معاشی تعلقات کی ایک نئے دورکا آغازہو رہا ہے،پاکستان اورایران نے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا، کابینہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دیدی ، دستخط ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کیے جائینگے ،وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی- حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے ایران کے ساتھ ایم او یو کے لیے سرکولیشن سمری پر منظوری لی گئی-مفاہمتی یادداشت پرایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے-ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بائیس سے 24اپریل کے دوران شیڈول ہے-ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دیدی -پاک ایران مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ سطح پر ریمدان-گبد سرحد پر قائم کیا جائے گا-خصوصی اقتصادی زون کے قیام سیدونوں ممالک کیدرمیان معاشی تعلقات کومزیدوسعت ملے گی-حکومتی ذرائع کے مطابق ایران کے لیے برآمدات کے حوالے سے پاکستان میں بڑی صلاحیت موجود ہے-پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، فارماسیوٹیکلز،آئرن اور اسٹیل مصنوعات برآمد کی جاسکتی ہیں-اسی طرح مشترکہ خصوصی اقتصادی زون میں درآمدات کے متبادل اشیا والی صنعتوں کا قیام عمل میں لاکر جاری کھاتوں پر دباو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں