ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے یارک ٹول پلازہ کے قریب کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
34