48

معمولی جھگڑے پر فارم ہائوس کے گارڈ نے محبوبہ کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 113 گ ب میں معمولی جھگڑے پر فارم ہائوس کے گارڈ نے ملاقات کیلئے آنیوالی محبوبہ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 113 گ ب کے رہائشی زاہد نے بتایا کہ اس نے وسیم نامی نوجوان کو اپنے فارم ہائوس پر بطور سکیورٹی گارڈ رکھا ہوا تھا اور سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر صبا نامی خاتون سے ناجائز مراسم استوار کر رکھے تھے جوکہ اس سے ملاقات کیلئے آتی رہتی تھی۔ گزشتہ شب صباء اپنے محبوب ملزم وسیم کو فارم ہائوس پر ملنے آئی تو کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا تو ملزم وسیم نے گولیاں مار کر صباء کو موت کے گھاٹ اتار کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں