47

الوارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا ، میڈیا پر قیاس آرائیاں

ممبئی (شوبز نیوز) جنوبی بھارت کے نامور اداکار الو ارجن سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔ الو ارجن کی فلم ”پشپا 2” رواں برس ریلیز ہونے جارہی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انکی کمائی کو لے کر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پشپا ٹو کی اسٹریمننگ پلیٹ فارم سے 275 کروڑ کا پہلے ہی معاہدہ کرلیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے تناظر میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں الو ارجن نے بھی فلم کے معاوضے کو 30 فیصد بڑھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ وہ فلم ”پشپا2” سے 150 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن اپنی فلموں کیلئے 100 کروڑ معاوضہ وصول کیا کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر انکی کمائی کو لے کر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں