129

رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدر آباد کو35رنز سے ہرادیا

حیدر آباد(سپورٹس نیوز) رائل چیلنجرز بنلگورو نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی41 ویں میچ میں سن رائزرز حیدر آبادکو 35رنز سے شکست دے دی،رائل چیلنجرز بنگلورو کے رجت پاٹیدارکو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدر آباد میں کھیلے گئے لیگ کے 41 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ،رجت پاٹیدار50رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،کیمرون گرین نے ناقابل شکست 37 رنز سکور کئے۔سن رائزرز حیدر ا?باد کی جانب سے جے دیو انادکت نے تین جبکہ نٹراجن نے دو کھلاڑی کو آئوٹ کیے۔جواب میں سن رائزرز حیدرا?باد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی،شہباز احمد نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔کپتان پیٹ کمنز نے 31 رنز بنائے ۔ رائل چینلجرز بنگلورو کی جانب سے سوپنل سنگھ ،کرن شرما اور کیمرون گرین نے دو ، دو جبکہ ویل جیکس اوریش دیال نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرا?باد کو میچ میں 35 رنز سے ہرادیا۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے رجت پاٹیدار عمدہ بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں