37

ادکارہ ایشا دیول فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اداکار فردین خان کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں پرفارمنس کو سراہا اور انہیں فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید کیا۔ سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ہیرامنڈی کی اسکریننگ نئی دلی میں ہوئی جس میں ایشا دیول بھی شریک تھیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہیرامنڈی کے گرینڈ پریمئر میں شریک ہوئی، اس کے بارے میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ یہ انتہائی عمدہ ہے۔ ایشا دیول نے لکھا کہ ہیرامنڈی ہمیں اس دور میں لے گئی، سنجے لیلا بھنسالی جی ہمیشہ آپکے سحر میں مبتلا ہوں۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ پیارے دوست فردین خان آپ پر فخر ہے، فلموں میں واپسی پر خوش آمدید۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں