17

سودگناہ کبیرہ ہے اسے ترک کرکے اللہ سے گناہوں کی معافی مانگے

صفدرآباد(نامہ نگار)معروف روحانی شخصیت سید عرفان احمد المعروف نانگا سائیں آف کاہنہ لاہور نے کہا ہے کہ سود گناہ کبیرہ ہے اسے فوری ترک کر کے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔سودی کاروبار سے معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔ملک قرضوں میں ڈوبتا چلا جا رہا ہے،ہر آدمی اپنی جگہ پریشان ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں نے سود کو گلے سے لگا رکھا ہے اور سود ی کاروبار اختیار کیا ہوا ہے ۔یہ تو اللہ سے کھلی جنگ ہے ،اس کام سے فوری توبہ کی جائے۔لاہور ایئر پورٹ پر عمرہ پر روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ سود حرام ہے اور اسے ترک کر دینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں