39

حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث گندم کاکوئی خریدار نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاشتکاروں نے حکومت کی ناقص گند م خریداری پالیسی اور کاشتکا روں کے مالی استحصال کیخلاف وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کااعلان کردیا ۔ ملک بھر میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو گیا لیکن حکو مت کی خریداری پالیسی واضح نہ ہونیکی وجہ سے مڈل مین اورآڑھتیوں نے کاشتکاروں کا ا ستحصال کر کے اپنی تجوریاں بھر نا شروع کر دی ہیں،کسانوں کااستحصال بندنہ کیاگیا توآئندہ برس گندم کاشت نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پر و فیسر محبوب ا لز ماں بٹ نے کسان بورڈ کے ضلعی صدر علی احمدگورایہ ، جنرل سیکرٹر ی عاصم منیر لونا کے ہمراہ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی فصل پر مہنگی کھادوں، سپرے اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے بعد جب اس کی کٹائی کا وقت آیا توگندم کا کوئی خریدار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں